کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان کا ایجنڈا نہ مکمل ہے۔ حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد، دیرپا اور مستقل حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئیے۔ بھارت ہمیشہ پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ عالمی برادی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ جو کہ کسی قیمت پر بھی غضب نہیں کیا جا سکتا۔ پروگرام کے مہمان گرامی طارق محمود رانا چیئرمین انٹرنیشنل راجپوت اتحاد اور سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری عثمان سیالوی، ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات و نشریات کلچرل ونگ عدیل جان سندھو ممبر سوشل میڈیا محسن علی اور سوسائٹی کے رکن رانا طلحہٰ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر کی مکمل آزادی پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ یاد رہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے۔آزادی کے لئے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہّ بنے گا۔ ہندوستان کی 10لاکھ فوج تمام جنگی سازو سامان ہونے کے باوجود بھی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی۔ آزادی کشمیر کے لئے سب کو مل کر راست اقدام اٹھانا ہو گا۔ تا کہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے۔