تازہ ترین
Home / Home / مقبوضہ کشمیریوں پر مظالم ۔۔۔ تحریر : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

مقبوضہ کشمیریوں پر مظالم ۔۔۔ تحریر : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور بھارت نے جو کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے ایسے میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینا ان کا بنیادی حق ہے۔ بھارت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے۔ اور مودی سرکار اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ نہتے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و تعدی کے پہاڑ گرا کر انہیں اپنے حق میں دستبر دار کروا لیں گے۔ انشاء اللہ ایک دن نہتے کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔ اور بھارت اپنے گھناؤنے ارادوں سے اقوام متحدہ اور دنیا کو گمراہ کرنا چھوڑ دے۔ کیونکہ خون دیکر چلنے والی تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ بھارتی افواج نے اپنے مظالم کی حد پار کر دی ہے انسانی اقدار کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیرمیں ہو رہی ہیں۔ اس بار انسانی حقوق کی اتنی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور اتنے مظالم ڈھائے گئے ہیں کہ ہر درد مند دل کانپ اٹھا ہے۔ کشمیر کو بھارت اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ اور دوسری طرف بھارت نے کشمیر میں فوج رکھی ہوئی ہے۔ جبکہ بھارت اور کشمیر ایک ہی قالب کے حصےّ نہیں کیونکہ بھارت نے ہزاروں کی تعداد میں جبری فوج رکھی ہوئی ہے۔ اور عرصہ دراز سے مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پورا مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔ کشمیری حریت پسند د ہشتگرد نہیں فریڈم فائٹرز ہیں کیونکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا حق دینا چاہئیے۔ اور ان کو اپنی مرضی کے مطابق زندہ رہنے کا موقع فراہم کیا جائے۔کشمیر جل رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ آخر کب تک انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے ٹھیکیدار چپ رہیں گے۔کشمیری شہدا ء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ اقوامِ متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔اقوامِ متحدہ کشمیریوں کوبھارت کے ریاستی ظلم وجبر سے نجات دلائے۔ اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اور ہم نے یہ بھی باز گشت سنی ہے کہ بھارت نے کشمیر میں جمہوری حکومت قائم کی ہے اور ترقی کے نام پر بہت سی ڈویلپمنٹ کی ہے۔تو کیا کشمیری عوام مطمعن ہیں۔ اگر کشمیری مطمعن ہیں تو اتنی بھاری فوج رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ ظاہر ہے ایسا ہرگز نہیں۔ اس لیے بھارت کو کشمیریوں کو استصواب رائے کاحق دینا ہو گا۔ تمام عالمِ اسلام کشمیریوں کے ساتھ یکجا ہیں۔ اور اب شاید وہ وقت قریب آ گیا ہے کہ بھارت کے لئے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر رکھنا ممکن نہیں۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ اب مذمت سے مرمت سے ظالموں کا ہوش ٹھکانے لگایا جائے۔ اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو جلد آزادی عطاء فرمائے۔ آمین!

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے