تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان سے نیب سکھر کے زیر اہتمام (منی اولمپک گیمز) تائی کوانڈو چمپئن شپ 2021 کا انعقاد

کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان سے نیب سکھر کے زیر اہتمام (منی اولمپک گیمز) تائی کوانڈو چمپئن شپ 2021 کا انعقاد

سکھر (اسپورٹس رپورٹر) کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان سے نیب سکھر کے زیر اہتمام (منی اولمپک گیمز) تائی کوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد ہوا، چمپئن شپ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر، فیصل ہادی، مختیار کار سکھر بابر علی بلو نے شرکت کی، منی اولمپک گیمز تائی کوانڈو چمپئن شپ میں 11 ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے میل و فیمل کھلاڑیوں نے حصہ لیا چمپئن شپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے (گرلز ) میں اول پوزیشن سکھر ڈسٹرکٹ جبکہ دوئم پوزیشن پنو عاقل نے حاصل کی، چمپئن شپ وومین تائی کوانڈو میں 35 سے 40 کلو کیٹگیری میں سکھر کی عائشہ نے گولڈ، پنو عاقل کی ایمان نے سلور، روہڑی کی رومینا نے برونز، 40 سے 45 کلو کیٹگیری میں پنو عاقل کی مناہل نوید نے گولڈ، روہڑی کی روبائشہ نے سلور، سکھر کی اسماء نے برونز، 45 سے 50 کلو کیٹگیری میں پنو عاقل کی بشریٰ نے گولڈ، 50 سے 65 کلو کیٹگیری میں خیرپور کی فائزہ نے گولڈ، روہڑی کی زرمین نے سلور، پنو عاقل کی عبادت نے برونز میڈل حاصل کئے۔ منی اولمپک گیمز تائی کوانڈو چمپئن شپ میں، پنو عاقل سے ٹیم مینجر و کوچ، ڈاریکٹر فزیکل ایجوکیشن آرمی پبلک اسکول و کالج پنوعاقل مس ماریہ حسن نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی نے اپنے خطابات میں چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد صحت مندانہ معاشرے کی نشانی ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو دفاعی صلاحیت سے آرائستہ کریں، سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ جبکہ ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کا 15 فروری سے رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے 15 فروری سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے