Home / اہم خبریں / میڈیا الیون اورنج نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد میڈیا الیون وائٹ کو 2-3 سے شکست دیکر ایس ایس بی سجاس ہاکی ایونٹ اپنے نام کرلیا

میڈیا الیون اورنج نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد میڈیا الیون وائٹ کو 2-3 سے شکست دیکر ایس ایس بی سجاس ہاکی ایونٹ اپنے نام کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سجاس اسپورٹس فیسٹول اپنی مثال آپ ہے، رحمت اللہ شیخ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے تحت کھیلے جانے والے ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول ہاکی ایونٹ کا نمائشی میچ میڈیا الیون وائٹ اور میڈیا الیون اورنج کے درمیان کھیلا گیا، میچ میں میڈیا ہاؤسز سے وابستہ جرنلسٹس بھر پور ایکشن میں نظر آئے، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا تاہم تیسرے ہاف میں میڈیا اورنج نے گول کرکے مقابلہ 2-3 سے جیت لیا، فاتح ٹیم کے کپتان ریاض الدین، سلمان خان اور قلبے محمد جبکہ وائٹ کے کپتان مقصود احمد اور آصف خان نے ایک ایک گول اسکور کئے، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر آصف خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ایڈمنسٹریٹر ببلدیہ عظمیٰ ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ریاض الدین نے وننگ جبکہ مقصود احمد نے رنرزاپ ٹرافی وصول کی، اس موقع پر رحمت اللہ شیخ نے سجاس کی کاوشوں کی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد اپنی مثال آپ ہے، فیسٹول میں ہاکی کو شامل کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اسپورٹس جرنلسٹ قومی کھیل سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، ہماری اولین ترجیح ڈی ایم سی ایسٹ میں کھیلوں کو فروغ دینا اور اسے کھیلوں کا گہوارہ بنانا ہے، جلد سجاس اور ایڈمنسٹریٹر الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے