Home / اہم خبریں / کشمیر کرکٹ سیریز 2021 تین میچوں کی سیریز پی اے ڈبلیو او کراچی ڈویژن بمقابلہ جنوبی پنجاب ٹیم کے مابین میانوالی کرکٹ اسٹیڈیم بکھر میں ہونگے

کشمیر کرکٹ سیریز 2021 تین میچوں کی سیریز پی اے ڈبلیو او کراچی ڈویژن بمقابلہ جنوبی پنجاب ٹیم کے مابین میانوالی کرکٹ اسٹیڈیم بکھر میں ہونگے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ، حکومتِ پنجاب اور پی اے ڈبلیو او کے اشتراک سے کشمیری مسلمان اور افواجِ پاکستان کی گرانقدر قربانیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے”کشمیر کرکٹ سیریز2021″ کا اہتمام کیا گیا ہے تین میچوں کی سیریز پی اے ڈبلیو او کراچی ڈویژن بمقابلہ جنوبی پنجاب ٹیم کے مابین میانوالی کرکٹ اسٹیڈیم بکھر میں تین میچز کی سیریز بتاریخ تین فروری، چار فروری اور پانچ فروری کو کھیلی جائیگی، سیریز کیلئے چودہ رکنی ٹیم اور دو آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم کی قیادت محمد شیر، نائب کپتان عبدالواسع کے علاوہ صالحین خان، سیف الدین، سید زین العابدین، محمد معاز، ایم عظیم، ایان خان، محمد زیشان، عبداللہ، سمیعد الرحمن، ولی اللہ، عبدالرحمن، نعمان علی اور شہر یار احمد شامل ہونگے جبکہ حنیف آزاد منیجر اور نذر عباس کوچ ہونگے، ٹیم بازیعہ کوچ روانہ ہوگئی اس موقع پر کھلاڑیوں کے والدین اور پی اے ڈبلیو او کے صدر اورنگ زیب سلطان بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے