Home / اہم خبریں / کراچی کے الفا گرلز اسکول کی طلبا کا اعزاز عالمی ماحولیات پر ملک بھر میں ہونے والے آن لائن مقابلے میں تیسری پوزیشن، گورنر سندھ نے ایوارڈ سے نوازا

کراچی کے الفا گرلز اسکول کی طلبا کا اعزاز عالمی ماحولیات پر ملک بھر میں ہونے والے آن لائن مقابلے میں تیسری پوزیشن، گورنر سندھ نے ایوارڈ سے نوازا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عالمی ماحولیات پر ملک گیر آن لائن مقابلے میں الفا گرلز اسکول، کراچی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، آب و ہوا کے لیے درختوں کی اہمیت کے عنوان سے ہونے والے مقابلے میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں اور کالجز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، الفا گرلز اسکول کی طالبات کی دو منٹ کی ویڈیوز میں فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کیا گیا تھا، عافیہ شاہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پرگورنرہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ماحولیات اور خاص طور ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے