نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) ڈی آئی جی نواب شاہ عرفان بلوچ اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف لغاری کے ہمراہ محراب پور کا دورہ صحافی عزیز میمن اور آصف ملک کے قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نواب شاہ شہید بینظیرآباد عرفان بلوچ اور ایس ایس پی الطاف حسین لغاری نے محراب پور کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کیس پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے اور میری ٹیم کے لیے صحافی عزیز میمن کا قتل کیسی چیلنج کیس سے کم نہیں ہے اور ہم جلد قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو گرفتار کرلیں ہم نے اس کیس میں کتنی کامیابی حاصل کی ہے ابھی اسے سیکریٹ رکھا ہے جلد خوشخبری دینگے اس موقع پر مقتول آصف ملک کے والد اور ملک برادری کے مشتاق احمد اختر ملن نے بھی ڈی آئی جی سے ملاقات کی آصف ملک جسے نامعلوم افراد نے دو ماہ قبل بیدردی سے قتل کرکے لاش کو کو دو مائینر میں پھینک دیا گیا تھا ڈی آئی جی نے ورثا کو بتایا کہ مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے ہیں بس انکا انتظار ہے جلد آصف ملک کے قاتلوں کو گرفتار کرلیں گے انہوں امن و امان کے حوالے سے کہا کہ عوام کو امن و امان اور تحفظ مہیا کرنا ہماری اولین ترجیج ہے انہوں ضلع سمیت محراب پور تعلقہ میں چوری و رہزنی کی وارداتوں پولیس گشت و پولیس کی کرائمز والے ایریا میں چیک پوسٹیں بنانے کی تلقین کی پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے آپکے تعاون مکمل کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔