کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گلستان جوہر بلاک نمبر 11 ذکری محلہ میں جنرل باڈی اجلاس کا وڈیرہ قادر بخش کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جنرل باڈی اجلاس میں ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جنرل باڈی اجلاس میں تعلیم و صحت کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا، ہر قسم کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کرنا۔ غیر قانونی انکروچمنٹ کے خلاف آواز اٹھانا اور قانون کے مطابق کاروائی کرنا، آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے آواز اٹھانا اور بنیادی حقوق حاصل کرنے کے لئے پر امن قانونی راستہ اختیار کرنا۔ درج بالا تمام مقاصد حاصل کرنے کے لئے ایک انجمن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جنرل باڈی اجلاس میں شریک تمام ممبران سے قرار داد کے حق میں بھرپور تائید و منظوری لی گئی۔ انجمن کو ویلفیئر ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ سے رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ انجمن وی جی ای رجسٹرڈ کرانے اور دیگر قانونی معاملات کو حل کرنے کے لئے شاہ زمان، محمد حکیم کھوسہ اور محمد اشفاق پر مشتمل ایک تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔