Home / اہم خبریں / چوبیسویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ کیروگی ایونٹس کی 54 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب کو کوارٹر فائنل میں شکست

چوبیسویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ کیروگی ایونٹس کی 54 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب کو کوارٹر فائنل میں شکست

بیروت (اسپورٹس رپورٹر) 24 ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ کیروگی ایونٹس کی 54 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب نے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کے آخری سیکنڈ میں لبنان کے مارک خلیفے سے 14-16 پوائنٹس سے شکست سے دوچار ہوگئے، قبل ازیں پری کوارٹر فائنل میں شاہ زیب نے سعودی عرب کے ریاد حامدی کو 13-26 سے شکست دی تھی 68 کے جی میں پاکستان کے عمّار کو تاجکستان کے محمد خوسین نے 4-17 کے فرق سے شکست دی جبکہ 87 کے جی میں کوریا کے سیونگ ہان نے پاکستان کے تیمور سعید کیخلاف 0-20 سے فتح حاصل کی خواتین مقابلوں میں 46 کے جی کیٹیگری میں ازبکستان کی آزامووا نے پاکستان کی سیدہ ہانا کو 45-8 پوانٹس سے ہرایا، جمعرات کو 58 کے جی میں پاکستان کے ہارون خان منگولیا کے انکبیار کے مدمقابل ہوں گے جبکہ 87+ کیٹیگری میں حمزہ سعید کا مقابلہ کوریا کے یومن بی سے ہوگا خواتین کی 49 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کی عائشہ نور اور سعودی عرب کی رہاف عبداللہ کی فائٹ ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے