Home / اہم خبریں / صحافی برادری کا معروف صحافی اے بی آریسر کے اہل خانہ پر حملے اور ان کے گھر پر قبضہ مافیا کی جانب سے زبردستی قبضہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

صحافی برادری کا معروف صحافی اے بی آریسر کے اہل خانہ پر حملے اور ان کے گھر پر قبضہ مافیا کی جانب سے زبردستی قبضہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صحافی برادری نے معروف صحافی اے بی آریسر کے اہل خانہ پر حملے اور ان کے گھر پر قبضہ مافیا کی جانب سے زبردستی قبضہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، پیر صاحب پگاڑا سے اپیل کی کہ وہ اپنے مریدوں کو صحافیوں پر مظالم سے روکیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائیں داد ساند، نند لال لوہانہ، کھاٹاؤ جانی، لیاقت نوہڑی، ساجد بجیر اور دیگر نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کی جس میں نواب، حیات آریسر سکنہ کھارو اچھڑتھر ضلع سانگھڑ نے مقامی قبضہ خوروں کے ہمراہ اے بی آریسر نامہ نگار ڈان عمرکوٹ کے اہل خانہ پر حملہ کیا، اور ان کے گھر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ جلد ہی شاعروں، صحافیوں، سیاستدانوں کو جھنجھوڑا گیا اور سب نے اس فعل کی مذمت کی اور ڈی آئی جی میرپورخاص نے نوٹس لیا لیکن عمرکوٹ پولیس روایتی طور پر انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تاہم معاملہ فیصلے کے ذریعے حل کروانے کا مشورہ دیا اور غیر قانونی قبضے کو خالی کرا لیا۔ اے بی آریسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ساھڑ آریسر برسوں سے اس کے والد کی پاس آیا کرتا تھا۔ ان کے والد ان پڑھ ہیں، انہوں نے ان سے ایک معاملے میں گواہ بننے کو کہا، اسٹامپ پیپر پر ان کا انگوٹھا لیا گیا۔ اسے شک ہے کہ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے جعلی معاہدہ تیار کیا ہو۔ ایک ماہ قبل وہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، لائسنس اور دستاویزات ان کے والد کے بک سے چوری کر گئے بعد میں پولیس کو اعتماد میں لیتے ہوئے انہوں نے اس کے گھر پر حملہ کیا اور قبضہ کیا۔ انہوں نے پیر صاحب پگاڑا سے اپیل کی کہ وہ اپنے مریدوں کو پابند کریں کہ وہ صحافیوں کے خلاف ایسی مجرمانہ کارروائیاں بند کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: قرنطینہ سینٹرز کو علاج گاہ نہیں، سزا گاہ بنا دیا گیا ہے۔ قرنطینہ سینٹرز کی شکایات کس اتھارٹی کو کی جائیں، عوام کو بتایا جائے۔ الطاف شکور
https://www.nopnewstv.com/quarantine-cente…have-been-turned/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے