میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر سرکردہ میڈیکل ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل عملہ، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں اور میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں کو جماعت اسلامی خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری
https://www.nopnewstv.com/action-against-criminal-elements/
آج جماعت اسلامی میرپورخاص کے شعبہ الخدمت کے تحت سول ہسپتال میرپورخاص کے سول سرجن ڈاکٹر ارچند رائے لدھوانی، پیرا میڈیکل اسٹاف یونین کے ذمہ داران ڈی ایس پی ایوب درس، ایس ایچ او سٹی تھانہ، ایس ایچ او مہران تھانہ، ایس ایچ او محمود آباد، ایس ایچ او غریب آباد تھانہ، ایس ایچ او تعلقہ تھانہ، وومن تھانہ، 15 مددگار سمیت مختلف چوکیوں پر متعین پولیس اور رینجرز اور فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو فوڈ بسکٹ پیکٹ تقسیم کیے۔ اس موقع امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل اور جنرل سیکرٹری عاصم شیخ ، پریس سیکرٹری عبدالرشید شیخ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کورونا ریلیف کمیٹی کے ممبر ندیم غوری بھی موجود تھے۔
![]()