محراب پور (رپورٹ: محمد علی ملک) نبیؐ نے فرمایا ابوبکر صدیق کی غارِ ثور میں میرے ساتھ گزاری ہوئی رات کی نیکیاں پوری دنیا کے مسلمانوں کی نیکیوں سے زیادہ بھاری ہیں کرناٹک کی نہتی بیٹی مسکان خاں 57 مسلم ممالک کے سربراہان سے بازی لے گئی نائب امیر جماعت اسلامی معراج الھدیٰ صدیقی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلام پاکستان کے نائب امیر معراج الھدیٰ صدیقی نے محراب پور میں پیروسن روڈ پر مسجد جمیل کا شاندار افتتاح جمعہ کا خطبہ اور جمعہ کی نماز کی امامت کرواکر کیا اس سے قبل نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ صدیقی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیرتِ نبویؐ پر تفصیلی بیان کیا اور نبی کریم کے سفرِ معراج پر مفسر روشنی ڈالی کہ کس طرح کافر منافق شان رسالت پر شک کر رہے اور کسی نبیؐ کے رفیق حضرت ابو بکر بن عفان نے گواہی دی کہ اللہ کے رسول کی زبان سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ سچ ہے اور سچ کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا اور تب ملا حضرت ابو بکر صدیق کو صدیق کا لقب ایک مرتبہ سیاہ اندھیری رات اماں عائشہ صدیقہ اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ تشریف فرما تھے آسمان پر ستارے چمک رہے تھے آپؐ نے ستارے دیکھ کر اماں عائشہ صدیقہ سے فرمایا کہ میرے ایک اصحابی کی نکیاں ان ستاروں سے بھی زیادہ ہیں۔
اماں عائشہ صدیقہ نے پوچھا یارسول اللہ وہ کونسا اصحابی تو آپؐ نے فرمایا کہ عمر رضی اللہ تو اماں نے فرمایا کہ میرے والد کیوں نہیں تو نبی کریم نے فرمایا کہ ابوبکر کی میرے ساتھ غارِ ثور میں گزری ہوئی ایک رات نیکیاں اگر پلڑے میں ڈال دی جائیں اور دوسرے پلڑے میں پوری دنیا کے مسلمانوں کی نیکیاں ڈال دی جائیں تب بھی ابو بکر کی ایک رات والا نیکیوں والا پلڑا بھاری ہوگا۔ معراج الھدی نے آخر میں کرناٹک میسور کی بہادر بیٹی مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کی اس بہادر بیٹی نے دنیا کے 57 اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کو بہادری اور اللہ پر توکل کی بنیاد پر پچھاڑ دیا پیچھے چھوڑ دیا ہے۔