تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسپتال، میڈیل کالجز و یونیورسٹیز خواتین کے لئے غیرمحفوظ بنتے جا رہے ہیں۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور

اسپتال، میڈیل کالجز و یونیورسٹیز خواتین کے لئے غیرمحفوظ بنتے جا رہے ہیں۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ اسپتال، میڈیل کالجز اور یونیورسٹیز خواتین کے لئے غیرمحفوظ بنتے جا رہے ہیں۔ اندر کی گندگی صاف کرنے کے لئے اس سے چشم پوشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔ اسپتالوں اور میڈیکل کالجزو یونیورسٹیز میں ایک مخصوص طبقہ خواتین کو بہت عرصے سے ہراساں کر رہا ہے یہاں تک کہ بہت سی خواتین اپنی عزت بچانے کے لئے خودکشیاں کر چکی ہیں۔ یا انہیں مار کر پنکھوں سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دے دیا جاتا ہے۔ نائلہ رند، نمرتا کماری اور نوشین شاہ کی موت بھی اسی ظلم کا شاخسانہ ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ڈاکٹر پروین رند کو ہراساں کئے جانے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ تشدد اور ہراساں کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ اسپتالوں کے لئے کوڈ آف ایتھکس بنایا جائے اور اس کی پابندی پر عمل یقینی بنایا جائے۔ خواتین کی ہراسانی کے سد باب کے لئے رپورٹ کرنے والی خواتین اور فیملی کی شناخت خفیہ رکھی جائے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلام پاکستان کے نائب امیر معراج الھدیٰ صدیقی نے محراب پور میں پیروسن روڈ پر مسجد جمیل کا افتتاح کردیا
https://www.nopnewstv.com/inaugurates-masjid-jameel ‎

ماضی میں بلیک میل کے لئے استعمال کیا جانے والا مواد پولیس کسٹڈی میں آنے کے بعد سوشل میڈیا میں وائرل کر دیا گیا اور کسی کو سزا بھی نہیں ہوئی۔ پولیس کے نظام اور رویہ کی وجہ سے پنچانوے فیصد واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ جنسی طور پر ہراساں کرنے اور نسلی تعصب کو روکنے کے لیے علیحدہ سیل بنایا جائے۔ وہ پیپلز میڈیکل کالج بینظیر آباد (نوابشاہ) کی ہراسانی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر پروین رند سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔ قبل ازیں پی ڈی پی کے چیئرمین اور پی کیو آئی کے وائس چیئرمین الطاف شکور کی ہدایت پر تانیہ خاصخیلی کی والدہ خورشید خاصخیلی اور بہن دعا نے میڈیکل کالج بینظیر آباد کے ڈائریکٹر کی جانب سے تشدد اور ہراساں کی جانے والی ڈاکٹر پروین رند سے ملاقات کی۔ پروین رند سے اظہار یکجہتی، کالج کے ڈائریکٹر سمیت تمام بدعنوان، خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو سزا دلوانے اور انصاف کی فراہمی تک بھرپورساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے