جام پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) رشتہ نہ دینے کی رنجش پر شادی شدہ خاتون اغواء مقدمہ درج، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے مغوی خاتون کو برآمد کرلیا جائیگا، ایس ڈی پی او جام پور حافظ غلام فرید خان، تفصیلات کے مطابق تھاچک لنڈا میں دوبچوں کی ماں ش اغواء کو کر لیا گیا مغوی خاتون کے چچا منظوراحمد نے پولیس کو رپورٹ دی جس میں موقف اختیار کیا میری بیٹی ش پھوپھی کو ملنے گئی جہاں ملزم مقصود نے اپنی ساتھی رشتہ دار خاتون کی مدد سے موقع پاکر ش کو کار میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے وجہ عناد یہ تھی ملزمان نے رشتہ مانگا تھا انکار کرنے کی رنجش پر ش کو حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا گیا تاہم پولیس نے متاثرہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
اس حوالے سے ایس ڈی پی او جام پور حافظ غلام فرید خان کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی خاتون کو برآمد کر لیا جائے گا، دریں اثناء محنت کش منظور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او محمد افضل اور ایس ڈی پی او جام پور حافظ غلام فرید خان سے ملزمان کو گرفتارکرکے بیٹی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔