کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ نے کہا کہ پاکستانی قوم کی خوش نصیبی ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر پاکستان کی قیادت کر رہا ہے عمران خان اپنے اگلے الیکشن کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسل کیلئے کام کر رہا ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان میں ایماندار اور سچا لیڈر آیا ہے وزیراعظم نے نوجوان کو خود مختار بنانے کیلئے بہترین پروگرام متعارف کروائے کامیاب نوجوان پروگرام جیسے زبردست پروگرام کی مثال ماضی میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے ملک کا ہر فرد کے پاس باعزت روزگار ہو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کئی بیروزگاروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے گئے جس کے نتیجے میں نوجوان کاروبار سے مستفید ہوئے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فرد نہیں نظریے کا نام ہے، نظریہ دو نہیں ایک پاکستان کا، نظریہ اس نظام سے چھٹکارے کا جہاں امیر کے لیے ایک قانون ہو اور غریب کے لیے دوسرا،عمران خان نے معیشت کو آئی سی یو سے نکالا اور مستحکم کیاعالمی وبا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثرہوگئی لیکن وزیراعظم عمران خان کے بروقت اور بہترین اقدامات سے پاکستان نہ صرف نقصان سے بچا بلکہ واضح بہتری سے آگے بڑھا آج تمام اعشاریے مثبت پاکستان دیرپا ترقی کی جانب گامزن ہیں۔