تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے او سی سی اور دیگر کلبس کی تشکیل کیلیے ٹرائلز کا انعقاد

اے او سی سی اور دیگر کلبس کی تشکیل کیلیے ٹرائلز کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاونڈیشن کے زیر اہتمام اے او کرکٹ کلب، ڈاکٹر محمد علی شاہ کرکٹ کلب اور ڈاکٹر جنید علی شاہ سی سی کی ٹیموں کی تشکیل کے لئے ٹرائلز کا انعقاد اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہوا۔ چیف پیٹرن ٹرائلز کمیٹی کی ہدایت پر منعقد ہونے والے ٹرائلز کی نگرانی فرسٹ کلاس کرکٹرز اور پی سی بی کے سرٹیفائیڈ کوچ عرفان الدین، افتخار حسین اور فرخ رضوی نے کی جبکہ کوآرڈینیٹر نصرت فہیم بھی وہاں موجود تھے۔ ٹرائلز میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سلیکٹر عرفان الدین کے مطابق ٹرائلز میں نو عمر کھلاڑیوں کا حصہ لینا خوش آئند ہے اور مجھے امید ہے نوجوان کرکٹرز مستقبل میں ہمارے لیے کافی سود مند ثابت ہونگے جبکہ چیف پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کافی عرصے سے کراچی سے ٹیلینٹ برآمد نہ ہونے کی وجوہات پر غور کرنا ہوگا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ہمارا تین ٹیموں کی تشکیل کا مقصد شہر قائد کے کھلاڑیوں کو ان کے ٹیلینٹ کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ با صلاحیت کرکٹرز ہماری ٹیموں کا حصہ بنینگے۔ کراچی میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلینٹ موجود ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث وہ اپنے ٹیلینٹ کو استمعال کرنے سے قاصر ہیں۔ اتنے بڑے شہر میں گراؤنڈ ز کی قلت کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے