تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورٹ کے سخت احکامات پر غیر قانونی انکروجمںٹ غیر قانونی اسٹاپوں کو ختم کروایا ہے۔ ٹاؤن نوشہرو فیروز آفیسر شجرالدیں صدیقی

کورٹ کے سخت احکامات پر غیر قانونی انکروجمںٹ غیر قانونی اسٹاپوں کو ختم کروایا ہے۔ ٹاؤن نوشہرو فیروز آفیسر شجرالدیں صدیقی

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) ضلع نوشہرو فیروز میں بڑھتی ہوئی انکروجمنٹ اور غیر قانونی اسٹاپوں کا جوڈیشنل میجسٹریٹ نوشہرو فیروز نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احسان اللہ یوسفزئی، ٹاؤن آفیسر شجرالدیں صدیقی، اینٹی انکروجمنٹ پولیس انچارج محمد اسماعیل زرداری، انکروجمنٹ افیسر ٹاؤن کمیٹی سلیم لونڈ کو طلب کرلیا۔ جس پر ان کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ انکروجمنٹ ختم کرواکر کورٹ میں رپورٹ پیش کرو، جس پر ٹاؤن انتظامیہ اور اینٹی انکروجمنٹ پولیس نے شہر کے پڈعیدن روڈ، ٹھارو شاہ اسٹاپ اور اللہ والا چوک پر دکانداروں کی جانب سے کی گئی انکروجمنٹ ختم کروا دی اور ان کا سامان بھی ضبط کرلیا۔ جبکہ وین اور رکشہ مالکان کی جانب سے بنائے گئے غیر قانونی اسٹاپوں کو بھی ختم کروا دیا۔ اس موقع پر ٹاؤن آفیسر شجرالدیں صدیقی نے میڈیا کو بتایہ کہ کورٹ کے سخت احکامات پر غیر قانونی انکروجمںٹ غیر قانونی اسٹاپوں کو ختم کروا کر ان کا سامان ضبط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی دکانداروں کو نوٹس جاری کئے تھے کہ انکروجمنٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی، مگر دکانداروں نے قانون کی خلاف ورزی کی دکانوں کے آگے ٹھیلے، ریڑھے اور دکھے لگائے تھے جن کو ختم کروایا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے