Home / اہم خبریں / بتیس برس گذر جانے کے باوجود بھی سول ہسپتال نوشہرو فیروز کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ نا ملنے کے خلاف شدید احتجاج

بتیس برس گذر جانے کے باوجود بھی سول ہسپتال نوشہرو فیروز کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ نا ملنے کے خلاف شدید احتجاج

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) 32 برس گذر جانے کے باوجود بھی سول ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ نا ملنے کے خلاف سخت احتجاج۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال کے 95 سے زائد ڈاکٹرز اور عملے کو ویزا پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ہسپتال بچاؤ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ہونے کے باوجود بھی سول ہسپتال میں وینٹلیٹرز انسٹال نہیں کیا جا سکا ہے۔ ہسپتال میں قلب، دماغ، کان، ناک، گلے، ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ، پیتھالوجسٹ سمیت کئی ماہر ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں۔ ساڑھے چار کروڑ سے زائد بجٹ والے ہسپتال میں مریضوں کے لئے ادویات نہیں ہیں۔ فوری طور پر وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر عمل کرکے سول ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کا درجہ دیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ سول ہسپتال کو ضلع ہسپتال کا درجہ دیکر وینٹیلیٹر مشینیں انسٹال نہ کی گئی تو وزیر صحت کے گھر اور اسمبلی ممبران کے مکانات کے سامنے دھرنے دئے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے