کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی مرکزی قیادت کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکرٹری صحت اور وزیر صحت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نرسز سے جس طرح سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے وہ کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نرسنگ کا شعبہ محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور کرونا وائرس جیسے موذی مرض میں مبتلا غریب اور بے سہارا لوگوں اور مریضوں کی رات دن خدمت کی اپنی اور اپنی فیملی کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا۔ پچھلے 25 برس سے نرسز کے پروموشن نہیں ہو رہے سروس اسٹرکچر کو روائیز کرنے کے لیے 2019 میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے ایک بہت بڑی تحریک چلائی 12 دن کے دھرنے کے بعد نرسز کو کامیابی ملی اور بالآخر نرسز کا فور ٹیئر فارمولا کے تحت پروموشن اور آپ گریڈیشن سندھ حکومت نے اپروو کیا اور اس کے بعد فور ٹیئر کے سروس رولز بننے تھے جس کو محکمہ صحت نے 2 سال لگا دیے اب جب کے سروس رولز کی میٹنگ پچھلے ماہ ہوگئی ہے اور تمام ممبرز نے سائن کر دیے اس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری سروسز غلام علی برہمانی نے نرسز کے سروسز رولز اپنے پاس رکھ دیے ہیں اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے دو مرتبہ ایڈیشنل سیکرٹری سروسز سے ملاقات کر کے رولز ایشو کرنے کی درخواست کی مگر ایڈیشنل سیکرٹری سروسز اپنی ہٹ دھرمی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں وفد نے سیکرٹری سروسز سے بھی ملاقات کی انہوں نے پہلے 3 دن کا وقت مانگا 10 دن بعد ملاقات کی تو 2 دن کا مزید وقت مانگ لیا مگر ابھی تک معاملہ وہیں کا وہیں ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری سروسز 15 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہا ہے دیگر صورت میں دھمکی دے رہا ہے کہ یہ رولز کسی صورت نہیں ہونے دونگا جو کرنا ہے کرلیں۔ اب تو غلام علی برہمانی ملاقات تک نہیں کر رہا اور دھمکا رہا ہے۔ ہم چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے آفیسر جو ایمانداری کا لبادہ لپیٹ کر گھوم رہیں ہیں اور آپکے دفتر کی آڑ میں ملازمین کے ساتھ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس پر فلفور ایکشن لیں ہم 2 دن کا وقت دے رہے ہیں اگر ہمارے سروس رولز ایشو نہیں کیے گئے تو اگلے ہفتے سے سندھ کے تمام ہسپتالوں کو بند کردیا جائے گا تمام ملازمین کراچی پریس کلب پر دھرنا دیں اس مافیا کے خلاف، اس مافیا کو اب سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں. جو ملازمین، جو نرسز آپ کی آپ کی فیملی کی تیمارداری کریں ہسپتالوں میں آپ ان کے ساتھ ہی زیادتی کر رہے ہیں۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے پیر کو اپنا جلاس بلا لیا ہے اور اجلاس میں پورے سندھ میں احتجاج اور مظاہرے، اور دھرنے کا اعلان کیا جائے گا جس میں ہسپتالوں میں نرسز مکمل طور پر کام نہیں کریں گی۔