تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مولانا فضل الرحمن کی تین سالہ جدوجہد نے عوام کو ایک نئی سوچ دی ہے، اب عوام کی نظریں جمعیت علماء اسلام کی طرف ہیں۔ علامہ راشد محمود

مولانا فضل الرحمن کی تین سالہ جدوجہد نے عوام کو ایک نئی سوچ دی ہے، اب عوام کی نظریں جمعیت علماء اسلام کی طرف ہیں۔ علامہ راشد محمود

کراچی / حیدرآباد (نوپ نیوز) جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی تین سالہ جدوجہد نے عوام کو ایک نئی سوچ دی ہے، اب عوام کی نظریں جمعیت علماء اسلام کی طرف ہیں، ملک نعروں پر آگے نہیں بڑھ سکتا، نااہل نالائق حکمران تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں، قرضے اتارنے کی باتیں کرنے والوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے گزشتہ روز جمعیت طلبہ اسلام جامشورو اور جمعیت علماء اسلام قاسم آباد حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ پاکستان مین روز اوّل سے ایک منظم سازش کے تحت قوم کو مختلف نعروں کے ذریعہ بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ خوبصورت نعرے پر نئے نئے لوگ لائے جاتے ہیں اور عوام کو کچھ ہاتھ نہیں آتا، کلمہ طیبہ کے نعرہ پر ملک حاصل کیا گیا آج تک اس ملک کو کلمہ کا نظام، قرآن کا قانون میسر نہی ہے۔

 

مزید پڑھیں: منبر و محراب کو امن و اخوت کا مرکز بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر منظور مینگل
https://www.nopnewstv.com/peace-and-brotherhood ‎

 

روٹی کپڑا اور مکان کے لئے قوم آج بھی ترس رہی ہے، نہ قرض اترا ملک سنورا آج ایک کروڑ نوکریوں، پچاس لاکھ گھروں کی بات کرنے والا کہاں ہے؟ آج ملک کا قرضہ اتارنے کا دعوہ کرنے والے نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے چکا ہے جس کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، آج سندھ میں اجرک کے ماسک پہن کر سندھ کے حکمران مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ کس منہ سے لگا رہے ہیں۔
سندھ کی زمینوں جزائر اور وسائل بیچنے والے اجرک کے ماسک والے نہیں تو کون ہیں؟ آج بھی پنجاب میں آٹا ساٹھ روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ سندھ میں 80 روپیہ فی کلو ہے۔

 

پنجاب میں پولیس کو ساتویں اسکیل جبکہ سندھ کے سپاہی پانچویں اسکیل میں کام کرنے پر مجبور ہیں، گندم کے باردانہ پر 20 بیس پرسنٹ فیصد کمیشن کے طور پر سات ارب سے زائد کی کرپشن کرنے والے سندھ کی حکمران جماعت کس منہ سے کسانوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے، سندھ میں آج بھی 80 ساٹھ لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، کس منہ سے آپ باقی صوبوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب مکمل بیدار ہوچکی ہے اور مولانا فضل الرحمن صاحب کی تین سالہ جدوجہد نے عوام کو ایک نئی سوچ دی ہے، اب عوام کی نظریں جمعیت علماء اسلام کی طرف ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف نااہل نالائق ملک دشمن حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے بلکہ حقیقی معنوں میں پاکستان اور سندھ کے عوام کو حقوق دلوائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب ہی اب امید کی کرن ہیں یکم مارچ سکھر، دو 2 مارچ نوابشاہ، 3 تین مارچ مٹھی میں بھت بڑے عوامی جلسہ عام منعقد کئے جائیں گے اور 23 مارچ کو لاکھوں لوگ مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کریں گے، اس موقعہ پر پروگرام سے انجنیئر عبدالرزاق عابد لاکھو، مولانا تاج محمد ناہیوں، مولانا قاسم خارانی، مولانا نعیم اللہ لغاری، حافظ خالد حسین دھامراہ، مولانا سدھیر احمد رند، میر شاہجہان کھوسو، حافظ اعظم جھانگیری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین کا اپنی ماں کے نام اہم پیغام

ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے