Home/اہم خبریں/کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کے لائحہ عمل کے حوالے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے اضلاع اور ذیلی تنظیم کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات کا اجلاس
کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کے لائحہ عمل کے حوالے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے اضلاع اور ذیلی تنظیم کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات کا اجلاس
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات و صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا کی زیر صدارت 27 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پی پی پی کراچی کے اضلاع اور ذیلی تنظیم کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پی پی پی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری، سیکریٹری اطلاعات ضلع شرقی وقاص شوکت، سیکریٹری اطلاعات ضلع وسطی شہزاد مجید، پی پی پی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن، پی پی پی خواتین ونگ کراچی کی سیکریٹری اطلاعات مسرّت نیازی جبکہ پیپلز یوتھ کراچی کے سیکریٹری اطلاعات فرید میمن بھی شریک تھے۔
اجلاس میں سیّدہ شہلا رضا نے تمام سیکریٹری اطلاعات کو چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے 27 فروری کو کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کے آغاز سے قبل عوامی آگاہی مہم اور مارچ کے آغاز کے بعد سے اُن کے فرائض تفویض کئے اُن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اپنی منزلِ مقصود پر لازمی پہنچے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہر گھناؤنی سازش کا جواب دینگے اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی نا اہلی کے دِن گنے جاچُکے ہیں اور اب عوام اور اِس ملک کے اس منحوس حکومت کے سایہ سے نجات کے دِن قریب آچُکے ہیں، سیّدہ شہلا رضا نے مزید کہا کہ آج ساری قوم کا اعتماد صرف اور صرف بلاول بھٹو ذرداری پر ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری ہی اس ملک اور عوام کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔