تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت نیو ٹاؤن میں پیدائشی ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت نیو ٹاؤن میں پیدائشی ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کے تحت الخدمت ڈائیگنوسٹنگ لیبارٹری نیو ٹاؤن میں پیدائشی ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں دور دراز گاؤں دیہات سے آئے ہوئے ستر متاثرہ بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان میں سے فوری آپریشن کے لائق متاثرہ بچوں کو آپریش سرجری کیلئے الخدمت ہسپتال مٹھی روانہ کیا گیا، اس موقع پر افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کی بلاامتیاز رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر مبنی سرگرمیاں قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں معاشرے کے محروم طبقات کیلیئے مختلف شعبہ جات میں ریلیف کاموں کی کوشیشیں الخدمت فاؤنڈیشن کا کارنامہ ہے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اسماعیل ہوم اور الخدمت فاؤنڈیشن کو کہ جن کے اشتراک کے باعث آج اس کامیاب فری کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا، اس موقع پر ماہر ڈاکٹر ساجد علی ڈار نے کہا کہ الخدمت کے تعاون سے آج یہ چوتھا کیمپ ہے پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو سے متاثرہ بچے مکمل علاج کی صورت میں اس پیدائشی نقص سے نجات حاصل کر لیتے ہیں اور اب تک سینکڑوں مریض بچے صحتیاب ہو کر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں لاکھوں روپے اخراجات والا علاج ہم الخدمت کے اشتراک سے متاثرہ بچوں کو مکمل مفت فراہم کرتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر دانش انڑ، پریس سیکریٹری عبد الرشید شیخ سمیت الخدمت کے رضا کار، متاثرہ بچوں کے والدین اور شہری موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے