تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع ملیر کے طلباء نے ”فری عافیہ دستخط مہم“ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا

ضلع ملیر کے طلباء نے ”فری عافیہ دستخط مہم“ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے ملکی و عالمی سطح پر جدوجہد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہیومین رائٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کے تحت چیئرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان، وائس چیئرمین عمران شاہد اور جوائنٹ سیکریٹری سہیل عارف کی کاوشوں سے ضلع ملیر کے طلباء نے ”فری عافیہ دستخط مہم“ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہاشم سندھیان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے طلباء اور اساتذہ کا دستخط مہم میں جوش و جذبہ قابل دید تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری قوم ڈاکٹر عافیہ کی فوری وطن واپسی چاہتی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے کراچی کے ہر ضلع میں مختلف نوعیت کے پروگرامات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ وہ قوم کے جذبات کا احترام کریں، اپنا وعدہ پورا کریں اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کے اقدامات فوری طور پر کریں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے