تازہ ترین
Home / اہم خبریں / موجودہ دور میں بچوں کی بہتر جسمانی صحت کیلئے فٹنس سے وابستہ مشغلے بہت ضروری ہیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

موجودہ دور میں بچوں کی بہتر جسمانی صحت کیلئے فٹنس سے وابستہ مشغلے بہت ضروری ہیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں بچوں کی بہتر جسمانی صحت کیلئے فٹنس سے وابستہ مشغلے بہت ضروری ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صدر ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان وسیم قریشی سیکریٹری جنرل سندھ فٹنس ایسوسی ایشن علی بٹ اورسیکریٹری جنرل کراچی فٹنس ایسو سی ایشن نوید چانڈیو سرپرست اعلیٰ میرپورخاص غوث محمد پٹھان فٹنس ایسوسی ایشن صدر عبدالسلیم خان کوآرڈینیٹر سلیم بلوچ سیکریٹری جنرل عباس پہلوانی ٹریژار عبدالحق بروہی محمد حسین ملک یاسین پٹھان مزمل پٹھان سمیت دیگر عہدیداروں سے اپنے دفتر میں میٹنگ کے دوران کیا کمشنر نے مزید کہا کہ اس وقت بچے آؤٹ ڈور کھیلوں سے دور ہیں موبائل گیم وڈیو گیم اور دیگر انڈور گیمز میں زیادہ وقت مشغول ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہورہی ہے جسمانی ورزش نہ کرنے کی وجہ سے بچوں میں طاقت کم ہے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور جوان بچے  وقت سے پہلے بوڑھا محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فٹنس جیسے کھیلوں میں مشغول رہنے سے بچے معاشرتی برائیوں سے دوررہتے ہیں آگے بڑھنے کا جذبہ پیداہوتا ہے جو ان کی صحت بہتر رہنے کا سبب بن رہا ہے اورکہا کہ دنیاداری کے مسائل سے ناواقف ہورہے ہیں اوراپنے عزیز و اقارب دوستوں سے رابطہ کم ہورہا ہے کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کیلئے کوشش کررہی ہے میرپورخاص ڈویژن میں کھیلوں کے کئی گراؤنڈ موجود ہیں میرپورخاص میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر شدہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس (پی سی بی) گراؤنڈ موجود ہے جہاں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں اس موقع پر صدر ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان وسیم قریشی نے کہا کہ ہمارا ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہا ہے ضرورت پڑنے پر میرپورخاص فٹنس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے انتظامی تعاون کیا جائے اورورلڈ فٹنس فیڈریشن کی کارکردگی سمیت مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے