تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فیصل آباد کی طالبہ نے نابینا افراد کی مدد اور انہیں چلنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ’’سمارٹ جوتے‘‘ تیار کرلیے

فیصل آباد کی طالبہ نے نابینا افراد کی مدد اور انہیں چلنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ’’سمارٹ جوتے‘‘ تیار کرلیے

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی آئی ٹی کی طالبہ شانزہ منیر نے نابینا افراد کی مدد اور انہیں چلنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے انتھک محنت سے ’’سمارٹ جوتے‘‘ تیار کر لیے ہیں۔ ہونہار طالب علم نے اس یونیورسٹی کے پروجیکٹ کے حصے کے طور پر اس کی مصنوعات تیار کی۔ سمارٹ جوتے کی تیاری کے پیچھے نقطہ نظر ٹیکنالوجی کے استعمال میں بوڑھے اور نابینا لوگوں کی مدد کرنا ہے جو انہیں چلنے میں آسانی پیدا کریں گے۔ ان جوتوں کی مدد سے نابینا اور بزرگ افراد کو 200 سینٹی میٹر کے دائرے میں رکاوٹوں کا پتہ چل جائے گا۔ یہ جوتا پہننے والوں کو رئیل ٹائم کی نوٹیفکیشن کیساتھ ساتھ آواز اور وائبریشن کے ذریعے متنبہ کرے گا۔ اس جوتے کی مینوفیکچرنگ پر تقریبا 10 ہزارسے 12 ہزار روپے تک کی لاگت آئے گی۔ تاہم اگر اس جوتے کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے تو اس کی لاگت میں مزید کمی آ سکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے