تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہر حال میں طالب علموں کے امتحانات لئے جائیں گے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی طلباء کے امتحانات ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

ہر حال میں طالب علموں کے امتحانات لئے جائیں گے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی طلباء کے امتحانات ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

لاہور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس سال امتحانات ملتوی یا منسوخ نہیں ہوں گے۔ لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ طلبہ اِدھر اُدھر کی باتوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں، کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوگیا ہے، پچھلے سال امتحانات منسوخ ہوئے لیکن اب سب صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اس سال ہر حال میں طالب علموں کے امتحانات لئے جائیں اور جو ڈیٹ شیٹ جاری ہوئی ہے، ان کے مطابق ہی طلباء کے امتحانات ہوں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جو پڑھائی اسکول میں ہو سکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی، بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کے نقصان کو پورا کرنا ہے، صوبوں کو مکمل اختیار ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیاں دیں یا نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری جماعت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے آزادی صحافت پر قدغن لگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے