تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے طبی فضلے کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھکانے نہیں لگایا جارہا۔ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ

سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے طبی فضلے کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھکانے نہیں لگایا جارہا۔ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے طبی فضلے کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھکانے نہیں لگایا جارہا کورونا مریضوں کے طبی فضلے سے وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے محکمہ صحت سندھ کورونا مریضوں کے طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے موثر اقدامات الگ کرے سندھ کے ہسپتالوں میں انسی لیٹر مشین اور اسٹیلائزر مشین کا بڑی تعداد میں فقدان ہے محکمہ صحت سندھ نے 120 ارب کا بجٹ صحت کے شعبے میں رکھا سرکاری ہسپتالوں میں انتظامی عدم توجہی سے مریضوں کی جان خطرے میں آسکتی ہے دوسری جانب انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کو پی پی ای کٹس فراہم کی جائیں وفاق نے سندھ حکومت کو پی پی ای کٹس فراہم کی ہیں اس کے باوجود بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ سندھ کہ کئی ہسپتالوں میں نرسز کو کٹیس فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث نرسز اپنی مدد آپ کے تحت پی پی ای سوٹس خود بناکر استعمال کرنے پر مجبور ہیں کورونا وائرس کی جنگ میں ڈاکٹر فرنٹ لائن سپاہی ہیں ڈاکٹرز کی ضروریات کا خیال رکھنا محکمے کی ذمہ داری ہے محکمہ صحت کی غفلت بھری سوچ انسانی زندگی کے لیے ایک بہت بڑی مصیبت کھڑی کرسکتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سجاس کا سینئر صحافی احفاظ الرحمن کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
https://www.nopnewstv.com/sjas-condoles-with-his-family/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے