Home / اہم خبریں / ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے گورنرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے گورنرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے گورنرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن تقریب کا انعقاد ہوا، اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ٹرسٹی عزیز میمن مہمان خصوصی تھے، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کے توسط سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اور اجاگر کیا جائے گا، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، موثر انداز میں منصوبہ بندی کر کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، روٹری انٹرنیشنل کی معاونت سے پاکستان میں بہتر اقدامات کیے جائیں گے، اس ضمن میں وسائل اور امداد کا حصول بھی ممکن ہے، قائداعظم کے فرمان کے مطابق ملک میں سب کو یکساں حقوق ملنے چاہیں، مذہبی آزادی ہر شہری کا حق ہے، ملک میں بہتر تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلی آ کر رہے گی، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے اعلان کیا کہ سندھ اور بلوچستان کے 100 کلبز پر مشتمل ڈسٹرکٹ 3271 کا سالانہ اجلاس 25 سال کے بعد بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں 2 ہزار ممبرز شرکت کریں گے، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ خواتین اور مرد ممبرز کی تعداد مساوی کردی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کہ روٹری انٹرنیشنل عالمی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ہم پاکستان کو دنیا میں قابل فخر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، نئی نسل کو ملک کی ثقافت اور روایات سے آشنا کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا میں معاشی بحران ہے، انفیکشن کنٹرول کے چیلنجز کا سامنا ہے، روٹری انٹرنیشنل کے تحت پاکستان میں درپیش ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، تقریب میں عارف صدیقی نے ڈسٹرکٹ سیکریٹری اور چوہدری فہد سکندر نے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: وزیر ہوا بازی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر ملک اور پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور
https://www.nopnewstv.com/the-minister-of-aviation-damaged/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے