Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ میرواہ گورچانی کو احساس کفالت پروگرام میں دوران ڈیوٹی قابل ستائش خدمات سر انجام دینے پر تعریفی سند و نقد انعام سے نوازا گیا

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ میرواہ گورچانی کو احساس کفالت پروگرام میں دوران ڈیوٹی قابل ستائش خدمات سر انجام دینے پر تعریفی سند و نقد انعام سے نوازا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ میرواہ گورچانی کو احساس کفالت پروگرام میں دوران ڈیوٹی قابل ستائش خدمات سر انجام دینے پر تعریفی سند و نقد انعام سے نوازا گیا، تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 اپریل کو ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص رینج میں ایس ایچ او تھانہ میرواہ گورچانی ریاض علی سومرو کو احساس کفالت پروگرام میں دوران ڈیوٹی قابل ستائش خدمات سر انجام دینے پر سراہتے ہوئے تعریقی سند اور نقد انعام سے نوازا گیا، واضع رہے کہ ایس ایچ او میرواہ گورچانی نے دوران ڈیوٹی ضعیف اور مستحق افراد خصوصاً عمر رسیدہ خواتین کی مدد کی تھی ، جسکو مختلف طبقات کی طرف سے بھی سراہا گیا تھا، اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کا کہنا تھا کہ میرپورخاص رینج ایس ایچ او میرواہ کا یہ اقدام قابل تعریف اور محکمہ پولیس کے لئے باعث فخر ہے اور رینج کے تمام پولیس افسران و ایس ایچ اوز کے لئے مشعل راہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پولیس افسران ہر عام و خاص شہری سے اچھا رویہ اپنائیں اور خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کورونا سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرنے والے فرنٹ مین مسیحاؤں کی قانونی مدد کے لیئے ہر وقت حاضر ہیں۔ ایڈوکیٹ جان علی جونیجو
https://www.nopnewstv.com/district-bar-ass…ation-mirpurkhas/

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے