تازہ ترین
Home / Home / مامونکانجن میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، سیم نہر پر نئے پل کی تعمیر جلد شروع ہوگی

مامونکانجن میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، سیم نہر پر نئے پل کی تعمیر جلد شروع ہوگی

منی بائی پاس اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے، مامونکانجن میں سفری سہولیات بہتر بنانے کی تیاریاں

مامونکانجن (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چوہدری جہانزیب صفدر صاحب (ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-103) نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینشین کمیٹی فیصل آباد کی میٹنگ میں شرکت کی۔ جس میں مامونکانجن شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ مامونکانجن شہر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی منظوری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ خصوصاً مامونکانجن شہر میں واقع سیم نہر پر نئے پل کی منظوری ہو گئی ہے اور چند دنوں تک کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے سے اہل علاقہ کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔ مزید برآں، شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کے لیے بھی جلد ہی ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے، اور ماموں کانجن میں جلد ہی ایک منی بائی پاس احسان چوک تا ٹیلی فون ایکسچینج تک بنایا جائے گا جس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی اور علاقے کی مجموعی ترقی میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے