کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار کھیل راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں بھرپور واپسی کی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 183 رنز کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل، جہانداد خان اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنرز نے مجموعی طور پر چھ شکار کیے۔
اس سے قبل گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو کی ذمہ دارانہ نصف سنچری اور حسن نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مضبوط اسکور بنایا روسو نے 53 رنز جبکہ حسن نواز نے صرف 16 گیندوں پر 39 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے شامل تھے جہانداد خان نے آخر میں تیز کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 182 تک پہنچایا اور پھر پہلی ہی گیند پر محمد رضوان کو آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل (30) اور سعد مسعود (31) نمایاں رہے، تاہم ٹیم تسلسل برقرار نہ رکھ سکی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتی رہی۔