تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا کمالیہ کلمہ چوک میں سہولت بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا کمالیہ کلمہ چوک میں سہولت بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا کمالیہ کلمہ چوک میں سہولت بازار کا دورہ
اے سی کمالیہ کے ہمراہ اسٹال پرموجوداشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا
مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ایف آئی آر کا اندارج ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) ڈپٹی کمیشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سید مدثر احمد بخاری کا اسسٹنٹ کمیشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی عرفان ہنجراء کا کلمہ چوک میں لگائے سستے بازار کا معائنہ اشیاء ضروریہ کے مختلف سٹالز پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمیشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے کہا کہ سہولت بازار میں چینی 50 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے اور آٹا بھی کم ریٹ پر وافر مقدار میں دستیاب ہو گا اس کے علاوہ فروٹ سبزی گوشت وغیرہ کے بھی مختلف سٹالز لگیں گے ان کی کوالٹی اور معیار کو جانچنے کے لیے افسران تعینات ہیں انہوں نے مذید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا اور ایف آئی آر کا اندراج ہوگا۔

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے