تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی ون چیمپئن شپ میں کامیاب باکسر احمد مجتبیٰ کو مبارکباد

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی ون چیمپئن شپ میں کامیاب باکسر احمد مجتبیٰ کو مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے سنگاپور میں ایم ایم اے کے زیر اہتمام ون چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوان کراچی کے باکسر احمد مجتبیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ احمد مجتبیٰ نے بھارتی نژاد راہول راجو کو پچپن سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا یوم کشمیر کے موقع پر احمد مجتبیٰ نے بھارت کے غرور کو بھی زیر کردیا بھارتی نژاد کی باکسنگ میں شکست قوم کیلئے تحفہ ہے احمد مجتبیٰ کی کراچی آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک پر تحمل معاشرے میں مدد گار ثابت ہوگا پاکستان کی تمام صوبائی حکومتیں نوجوانوں کو کھیلوں میں تربیت دینے کیلئے اقدامات کریں پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں میں مختلف کھیل کے شعبوں، مقابلوں پر ان کے حوصلوں کو سراہتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے