تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی پی او بٹگرام کا ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ چوڑ مالی کی طرف جانے والے راستوں پر کومنگ گشت اور سرچ آپریشن

ڈی پی او بٹگرام کا ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ چوڑ مالی کی طرف جانے والے راستوں پر کومنگ گشت اور سرچ آپریشن

بٹگرام (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل الائی غلام محمد خان، ایس ایچ او تھانہ بنہ انسپکٹر نوید خان اور ایلیٹ فورس کے 28 جوان و 22 ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ چوڑ مالی کی طرف جانے والی مین راستوں گھنتڑ، کنگوال، جبڑ اور اجڑی کنڈاؤ میں کومنگ گشت کی۔ جوانوں کے حوصلے بلند کیے اور چوڑ مالی میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے گلئی میدان کے مقام پر پہلے سے قائم بیس کیمپ رہائش، کھانے پینے اور جوانوں کی رہائش، ٹینٹ کا معائنہ کیا۔گلئی میدان کے مقام پر ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے وہاں پر موجود بکر وال اور چرواہوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ چوڑ مالی پر کسی قسم کا کوئی بھی شر فساد نہ ہے اور نہ ہی کوئی ایسی صورتحال ہیں آپ تمام لوگ بلا خوف و خطرہ مال مویشی لیکر چوڑ مالی جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر تمام عوام نے ڈی پی او صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا کہ آپ ایسے پہلے آفیسر ہو جو خود اپنے جوانوں کے ساتھ پہاڑی اور دشوار گزار راستوں پر کومنگ گشت اور سرچ آپریشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے