Home / اہم خبریں / چترال کی تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملے نے عید کے تینوں دن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رکھا

چترال کی تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملے نے عید کے تینوں دن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رکھا

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) ٹی ایم اے چترال کے عملے نے تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کی زیر نگرانی چترال کے مختلف علاقوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر چترال کو صاف رکھنے کی روایات برقرار رکھی۔ ٹی ایم اے کے عملے نے جانوروں کی اجڑی وغیرہ اٹھا کر اسے تلف کیا۔ ٹی ایم کے عملے نے عید سے قبل ہی صفائی کا عمل جاری رکھا۔ ٹی ایم اے چترال نے مختلف علاقوں میں عملہ اور ٹرالی بھیج کر جانوروں کی آلائشیں اٹھا دی۔ ٹی ایم اے کے عملہ نے گندگی اٹھا کر چترال کو صاف رکھنے کی روایات برقرار رکھی۔ چترال کا علاقہ نہایت وسیع ہونے کی وجہ سے اسے صاف رکھنا نہایت مشکل ہے کیونکہ ٹی ایم اے کے پاس گاڑیوں اور دیگر وسائل کی نہایت کمی ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر چترال کو صاف رکھنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوۓ تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ہمارا عملہ نہایت دلفشانی سے کام کرتے ہوۓ چترال کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال رقبے کی لحاظ سے صوبے کا بڑا ضلع ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ اسے گندگی کی بجاۓ پھولوں کا شہربںاۓ۔ دریں اثناء چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے ٹی ایم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے چترال کے لیے گاڑیوں اور دیگر جدید مشینری اور سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ چترال کو حقیقی معنوں میں پھولوں کا شہر بنایا جاسکے اور ہسپتال سمیت چترال کے ہر علاقے سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھایا کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے