Home / اہم خبریں / پاکستان آرتھو پیڈک سرجری میں کئی ممالک سے ابھی بھی بہت آگے ہے۔ معروف آرتھوپیڈک سرجن و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ

پاکستان آرتھو پیڈک سرجری میں کئی ممالک سے ابھی بھی بہت آگے ہے۔ معروف آرتھوپیڈک سرجن و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملک کے معروف آرتھوپیڈک سرجن اور پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرتھو پیڈک سرجری میں کئی ممالک سے ابھی بھی بہت آگے ہے اور میں فخر سے کہ سکتا ہوں کہ میرے والد ڈاکٹر محمد علی شاہ نے جن کا شمار دنیا کے چند بڑے اور نامور آرتھوپیڈک سرجنز میں ہوتا تھا انھوں نے ملک میں اسکرو پلیٹنگ اور دیگر کئی سرجریز جدید بنیادوں پر متعارف کرائی اسکے علاوہ اب ہمارے ملک میں آرتھوپیڈک کے شعبہ میں بے شمار علاج ممکن ہوگئے ہیں جن میں کٹی ہوئی ٹانگ اور ہاتھ کو جوڑنا قابل زکر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے روٹری کلب کراچی کے صدر پرویز ہارون مدرسہ والا کی جانب سے کلب کی تقریب جس کا موضوع تھا "آرتھوپیڈک سرجری میں ترقی” میں بطور اسپیشل گیسٹ مدعو کیے جانے کے موقع پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ آرتھو پیڈک کا شعبہ میڈیکل کی فیلڈ میں سب سے اہم اور پیچیدہ تصور کیا جاتا ہے جس میں انسان کو زندگی بھر معذور ہونے سے بچانا ڈاکٹرز کے لئے بڑا چیلینج ہوتا ہے مجھے فخر ہے کہ والد محترم سے جو کچھ سیکھا آج میرے اور بھائی ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کے کام آرہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگوں کا اعتماد ہمارے ہسپتال اے او کلینک پر قائم ہے۔ آخر میں اںھوں نے روٹری کلب کراچی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کلب کے لئے ہر وقت حاضر ہیں۔ اس موقع پر صدر پرویز ہارون مدرسہ والا نے ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کی آرتھو پیڈک کے شعبہ میں خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم آپ جیسے ڈاکٹروں پر فخر کرتی ہے۔ اس موقع پر انھیں روٹری کلب کی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے