ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاء انصاری کا دورہ ایبٹ آباد و قائم مقام ڈی آئی جی ہزارہ ریجن ظہور بابر آفریدی نے خوش آمدید کہا۔ آئی جی خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت ریجنل کانفرنس ہال میں کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود، ڈی آئی جی ٹریننگ امتیاز شاہ، ڈی سی ایبٹ آباد اور ہزارہ ریجن کے تمام ڈی پی اوز نے شرکت کی۔قائم مقام ڈی آئی جی ہزارہ ظہور بابر آفریدی نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ معظم جاء انصاری کو ہزارہ ریجن کے ترقیاتی پرجیکٹس اور ان پر کام کرنے والے غیر ملکی افسران و ورکرز، مسائل اور ان کی سیکورٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے اس موقع پر میٹنگ کے تمام شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارنرز کی سیکورٹی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان کی سیکورٹی کا ہر ممکن خیال رکھنا ہے اور اسکے لئے جتنے بھی انتظامات کی ضرورت ہے اور جو خامیاں ہے ان کو جلد از جلد دور کیا جائے اور غیر ملکی ورکرز کو فل پروف سیکورٹی مہیا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ورکرز کی رہائش گاہوں ان کے پرجیکٹ سائٹس کی چار دیواری اور خار دار تاروں کو مزید اونچا کیا جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے تعداد کو مزید بڑھایا جائے، سیکورٹی آڈٹ کے لئے ڈی آئی جی سپیشل برانج سے مدد حاصل کریں اور ڈی پی اوز سپیشل برانچ کے ہمراہ سیکورٹی آڈٹ کریں، ہزارہ ریجن اور دیگر ڈویژن میں بھی جتنے غیر ملکی پرجیکٹس چل رہے ہیں ان کے سیکورٹی انچارج صاحبان کو خط و کتابت کے ذریعے اعتماد میں لیں اور اگر ان کو سکیورٹی کے متعلق کوئی بھی مسائل ہیں تو ان کو فل فور حل کیا جائے۔ غیر ملکی ورکرز کی نقل حرکت کو بذریعہ ڈرون کیمرہ نگرانی کرنے کیلئے مکمل انتظامات کریں۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے ہزارہ ریجن کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو مزید فعال کیا جائے اور وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کو تھانوں، چوکیوں، گشت موبائل اور پرجیکٹ پر جتنی بھی پولیس تعینات ہے ان کو وائر لیس سسٹم کی مکمل فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا خیبر پختونخواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اسکے لئے ہم سپیشل سروس یونٹ کو بھی ترقیاتی منصوبوں پر لگائیں گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹا جا سکے۔ بعد ازاں آئی جی خیبر پختونخواہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی اور ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات کے ہمراہ سی پیک کیمپ سجیکوٹ ایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا جہاں پر چائیز عہدیداروں اور سیکورٹی انچارج کرنل شہباز سے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چائیز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس غیر ملکیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی غیر ملکیوں سے انکے مسائل دریافت کیے اور انکے حل کیلئے فوری حکم جاری کیے گئے سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے پولیس افسران اور دیگر عہدیداروں کو ہدایات دی گئیں۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے کیمپ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جن میں سیکورٹی کنڑول روم، غیر ملکیوں کی رہائش گاہ اور آرمی اور ایف سی کی رہائشی بیرکوں کا بھی جائزہ کیا ان سے مسائل دریافت کیے۔ چائیز نے آئی جی خیبر پختونخواہ کو سوینیر پیش کیا اور چائینیز عہدیداروں کو آئی جی خیبر پختونخواہ نے کے پی پولیس کی جانب سے شیلڈ دی۔