Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی سالانہ دعوتِ حلیم، میئر کراچی سمیت سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی شرکت

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی سالانہ دعوتِ حلیم، میئر کراچی سمیت سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیرِ اہتمام سالانہ دعوتِ حلیم کا شاندار اہتمام ایک مقامی بینکوئٹ میں کیا گیا جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان، چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد، معروف قانون دان ندیم اقبال ایڈووکیٹ، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان سمیت ممتاز سیاسی، سماجی، قانونی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب صحافتی برادری کے اتحاد، باہمی روابط اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر مظہر ثابت ہوئی۔

تقریب میں مہمانوں کا استقبال کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری، جنرل سیکریٹری محمد ریحان خان چشتی اور مجلسِ عاملہ کے اراکین نے کیا اس موقع پر کے یو جے دستور اور کے یو جے برنا کے سابق و موجودہ عہدیداران، سینئر صحافیوں، اخبارات، ٹی وی چینلز، فوٹو جرنلسٹس، سوشل میڈیا اور ویب نیوز پلیٹ فارمز کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی شرکاء نے تقریب کو صحافتی برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور یکجہتی کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

دعوتِ حلیم کے کامیاب انعقاد میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی انتظامی کمیٹی نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات پر شرکاء نے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر صدر نصراللہ چوہدری، جنرل سیکریٹری محمد ریحان خان چشتی اور مجلسِ عاملہ کے اراکین نے تمام معزز مہمانوں اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری کے اتحاد اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے