تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کالعدم ٹی ایل پی کے تشدد سے ایک اور پولیس افسر اپنی زندگی کی بازی ہار گیا

کالعدم ٹی ایل پی کے تشدد سے ایک اور پولیس افسر اپنی زندگی کی بازی ہار گیا

لاہور (بیورو رپورٹ) فرض کی راہ پر لاہور پولیس کا ایک اور زخمی جوان جاں بحق ہوگیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق جنرل ہسپتال میں زیر علاج اے ایس آئی ابوبکر شہید ہوگیا۔ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے شرپسند عناصر کے تشدد سے ابوبکر کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، مشتعل جتھوں نے سادھوکی میں ابوبکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا سربراہ لاہور پولیس نے بتایا کہ شہید ابوبکر نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی۔ شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے جنہوں نے 1990 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس جوائن کیا۔ 51 سالہ شہید ابوبکر کے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹیاں شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے