تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان اکیڈمی کی جانب سے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی

الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان اکیڈمی کی جانب سے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی

کوئٹہ (رپورٹ: ہما بیگم) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان اکیڈمی کی طرف سے اج بواہز سکاؤٹس میں تقریب منقعد کی گئی۔ تقریب میں کمپیوٹر کورس کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں الخدمت پاکستان کے جنرل سیکرٹری شاہد اقبال، صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد، الخدمت اکیڈمی کے انچارچ درمحمد بنگلزہی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شاہد اقبال نے الخدمت بلوچستان کے اس کام کو سرہاتے ہوۓ کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس طرح کے مزید موقع دینے چاہیں تاکہ ہر بچہ اس جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔ تقریب میں جمیل احمد کرد نے کہا کہ الخدمت بلوچستان اپنے یوتھ کے لیے اس طرح کے مزید پروجیکٹس منعقد کرے گا تاکہ ہمارے بچے اپنے زندگی پروفیشنل انداز سے گزار سکیں۔ پروگرام کے آخر میں صدر الخدمت نے درمحمد بنگلزہی کا خصوصی طور پہ شکریہ ادا کرتے ہوہے کہا کہ یہ سب محنت ہمارے استاد محترم کی ہیں جن کی بدولت آج یہ مکمن ہو سکا۔ تقریب کے آخر میں بچوں میں اسناد تقسیم کر کہ ان کے مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے