کراچی (نوپ نیوز) بلدیہ کیماڑی کی تمام یونین کمیٹیوں میں موجود اندرونی گلیوں میں موجود برساتی پانی کی نکاسی اور کیچڑ و گندگی کے خاتمہ کیئے تمام تر موجود افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹربلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ نے میونسپل کمشنر قاضی محمد اسلم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں دوران برسات ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے برساتی پانی کی نکاسی کے کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اندرونی گلیوں میں موجود برساتی پانی کی نکاسی اور کیچڑ وگندگی کے خاتمہ کیلئے مینول اور سڑکوں و شاہراہوں پر ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعہ برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے جبکہ نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور گاڑیوں کو استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے میونسپل کمشنر کے ہمراہ حب ریور روڈ، گلبائی، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، نیٹی جیٹی، جیکسن روڈ کے علاوہ مختلف علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کے کاموں کا معائینہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائم رین ایمرجنسی سینٹرز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا جائے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افسران و عملے کی سو فیصد حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے موقع پر موجود میونسپل کمشنرنے ایڈمنسٹریٹر کو مون سون برسات کے حوالے سے کیئے جانے والے کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اندرونی گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے افرادی قوت جبکہ سڑکوں و شاہراہوں پر موجود برساتی پانی کو ڈی واٹرنگ پمپس کیلئے ذریعہ صاف کیا جارہا ہے ہے رین ایمرجنسی سینٹرز کو چوبیس گھنٹے افسران کی نگرانی میں فعال رکھا جارہا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔