تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہادت فاروقؓ و حسینؓ وحدت و بیداری کا درس دیتی ہے۔ متحدہ علماء محاذ

شہادت فاروقؓ و حسینؓ وحدت و بیداری کا درس دیتی ہے۔ متحدہ علماء محاذ

کراچی (نوپ نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی کی دعوت پر 18 واں سالانہ ”تقدس محرم و شہادت فاروقؓ و حسینؓ‘ سیمینار مرکزی سرپرست پروفیسر حافظ محمد سلفی کی زیر صدارت جامعہ ستاریہ گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس میں محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری، سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی، مرکزی نائب صدور خطیب اہل بیت علامہ علی کرارنقوی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، متحدہ علماء محاذ کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مرکزی وائس چیئرمین سید محمد خرم شاہ، مرکزی ترجمان سردار بابر عباسی، شیخ الحدیث مولانا محمد انس مدنی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، مولانا منظرالحق تھانوی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا مفتی محمد بخاری، علامہ ڈاکٹر پروفیسر شمیل احمد قادری حنبلی، مفتی اسد الحق چترالی، مفتی اکبر شاہ ہاشمی، مفتی وجیہہ الدین، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسرار عباسی، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و سیاسی زعما نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت فاروقؓ و حسینؓ استعمار کے خلاف وحدت و بیداری کا درس دیتی ہے، فاروق اعظم کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے جرأت و جذبہ فاروق ؓ و حسینیؓ کو بیدار کیا جائے، خلفائے راشدین و اہل بیت اطہار سے عقیدت و محبت ایمان کا حصہ اور ان کی سیرت و کردار پر عمل بخشش و نجات، امن و وحدت اور خوشحالی کا ذریعہ ہے۔ آج پوری دنیا میں امن کیلئے انسانیت کو عدل فاروقی کی ضرورت ہے۔ محرم الحرام میں امن و یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرکے اسلام و ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم اور سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ سیمینار میں محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، امن و اتحاد کے قیام کی فضاء برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی آفت کا شکار ہے، پچاس سال سے مسلط حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ طارق چاندی والا
https://www.nopnewstv.com/karachi-is-suffering-from-calamity

علماء و ذاکرین سیدنا فاروق اعظمؓ اور نواسہ رسولؐ سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلا کے امن آفرین انقلابی پیغام و سیرت اور تاریخی کردار کو اجاگر کریں اور کسی بھی قسم کے متنازعہ اختلافی اور دل آزار بیان و تقاریر سے اجتناب کریں۔ سیمینار میں متفقہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ باغیان و منکرین ختم نبوت قادیانیوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے، سودی نظام معیشت کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلوں پر خلوص نیت سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کی سازشوں کا سدباب کیاجائے۔ کراچی میں حالیہ تباہ کن بارشوں کے متاثرین کی فوری داد رسی کی جائے۔ متحدہ علماء محاذ کے تحت محرم میں قیام امن کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی اور عوام سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع اراکین امن کمیٹی کو دی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے