تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں 2 دن کی بندش کے بعد گرین لائن بس سروس بحال کردی گئی

کراچی میں 2 دن کی بندش کے بعد گرین لائن بس سروس بحال کردی گئی

کراچی (نوپ نیوز) گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس) کے ترجمان کے مطابق گرین لائن بی آر ٹی ایس کا آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، بحالی کے عمل میں سامان کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز شدید بارش کے باعث گرین لائن بس سروس کے بیشتر اسٹیشن اور مختلف مقامات پر گرین لائن ٹریک زیر آب آ جانے کے بعد بس سروس اتوار کے روز قبل از وقت بند کر دی گئی تھی جبکہ پیرکے روز پورا دن ہی گرین لائن سروس مسافروں کے لیے بند رہی۔

مزید پڑھیں: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
https://www.nopnewstv.com/administrator-baldia-kemari-faiz ‎

ترجمان گرین لائن بی آر ٹی ایس کے مطابق سروس کی بحالی کا کام آج صبح شروع کیا گیا، اب گرین لائن بس سروس مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے