Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف ایکشن

اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف ایکشن

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) اسسٹنٹ کمشنر میہڑ علی حیدر شیخ کی جانب سے میہڑ میں کھلے اسکولوں کا نوٹس لیکر کے جی اسکول، روز اسکول، روشن تارا اسکول، بلاول پبلک اسکول، پیرا ماؤنٹ اسکول، کے جی گرامر اسکول, سمیت کئی اسکولوں پر چھاپے مارے جہاں اسکول کھلے ہوئے تھے اسکولوں کے اندر کلاس بھی چل رہے تھیں، اسسٹنٹ کمشنر میہڑ علی حیدر شیخ نے اسکول انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے اسکول 6 جون تک بند رکھنے کا حکم دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ علی حیدر شیخ نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے اعلامیہ حکموں پر عمل درآمد کرایا جائے گا پرائیویٹ اسکول پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے تھے ان کے متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے