تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں شہریوں کا سود خوروں کے خلاف احتجاج

ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں شہریوں کا سود خوروں کے خلاف احتجاج

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے گاؤں نور محمد جسکانی کے رہائشی اعجاز جسکانی، فوٹھو جسکانی، صاحب خان جسکانی، نادر جسکانی، لونگ جسکانی، اکبر جسکانی اور دیگر کی قیادت میں سود خوروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوۓ شدید نعرے بازی کی اس موقع پر انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سود خور احمد ڈیپر اور اس کے ایجنٹ حنیف پنہور نے ہمیں سود پر پیسے دیے سالوں گزر گئے زمین جانور سب کچھ بیچ کر پیسے دیئے ہیں اس کے باوجود ہمیں جھوٹے کیسوں میں پھنسانے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایڈووکیٹ شہزاد سوڈہر کی معرفت سیشن کورٹ دادو میں ملوث ملزمان کے خلاف پٹیشن دائر کرائی ہے اور میہڑ پولیس ہمیں تنگ کر رہی ہے جو سود خوروں سے ملے ہوئے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کرتے ہوۓ اپیل کی ہے کہ سود خوروں خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے