کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ کراچی میں بھی بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔ مختلف علاقوں میں تین گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔ کراچی کے علاقوں لیاقت آباد، سی ون ایریا، محمود آباد، کورنگی، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، سولجر بازار، اولڈ سٹی ایریاز، صدر اور ڈیفنس ویو میں بھی بجلی بند ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث سندھ کے بیشتر شہروں میں ٹرپنگ آئی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بھی متاثر ہوا، آئی لینڈ موڈ میں جانے کے باعث نیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پریشانی پر معذرت خواہ ہیں اور صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔
![]()