Home / اہم خبریں / ایف بی آر نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے خیبر پختونخوا کے امراء کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

ایف بی آر نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے خیبر پختونخوا کے امراء کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ایف بی آر نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے خیبر پختونخوا کے امراء کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ امراء کے وکلاء کو طلب کرنے کی بجائے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے اور تسلی بخش وضاحت نہ دینے پر وارنٹ جاری کردیئے جائیں گے۔ ان لینڈ ریونیو خیبر پختونخوا کے دفاتروں کو نوٹس بھیجنے کی ہدایات ایف بی آر نے کی تھی۔ ایف بی آر کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہر آر ٹی فہرست میں شامل ٹاپ بیس افراد کو نوٹسز بھجوائیں۔ ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو وکیل کی بجائے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایات کی جائیں گی اور وضاحت نہ دینے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا تھا جس میں ایف اآر نے 169 بڑے ٹیکس چوروں کو نوٹس جاری کیے تھے ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو بڑی بزنس ٹرانزیکشنز اور ڈیلز کا حصہ ہیں یہ افراد تین ہزار سی سی گاڑی استعمال کرتے ہیں اور کرائے کی مد میں ہر ماہ میں دس لاکھ روپے سے زائد حاصل کرتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ایسے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا جنہوں نے چند برس کے دوران دو کروڑ روپے کی پراپرٹی بنائی اور اٹھارہ سو سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیاں خرید کی ہیں۔ سالانہ ایک کروڑ روپے کمانے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے