Home / اہم خبریں / ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی پیکنگ کے حساب سے قیمتیں مقرر کردی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی پیکنگ کے حساب سے قیمتیں مقرر کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 1084 ادویات کی پیکنگ کے حساب سے قیمتیں مقرر کردی ہیں جن ادویات کے برانڈ نیم ادویات کی کمپوزیشن، ادویہ ساز کمپنی کا نام، پیکنگ ساز اور ایم آر پی پر مشتمل چارٹ دیا گیا ہے۔ ڈریپ انتظامیہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ایکٹ 2012 کے سیکشن 7 کے مطابق 1084 ادویات کی پیکنگ کے حساب سے فکسڈ قیمتیں مقرر کرتے ہوئے ایس آر اوز جاری کیے گئے ہیں۔ ایس آر او کے ذریعے 896 اقسام کی ادویات کی قیمتیں پیکنگ کے حساب سے مقرر کی گئی ہیں۔ اس طرح دوسرے ایس آر او کے ذریعے 67 اقسام اور تیسرے ایس آر اوکے ذریعے 126 اقسام کی ادویات کی قیمتیں ادویات کی پیکنگ کے سائز کے حساب سے مقرر کی ہیں۔ پیکنگ سائز کے حساب سے مقرر کردہ ادویات میں سیرپ، ٹیبلٹ، کپسول سمیت مختلف اقسام کے انجکشن او ر دیگر ادویات شامل ہیں۔ ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ بلنگ اینڈ پیکنگ رولز کے تحت ڈریپ کی جانب سے مقرر کردہ ایم آر پی کوپیکنگ پر پرنٹ کروائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے