Home / اہم خبریں / ایس ایس پی چوہدری اسلم شہید نے ملک اور قوم کے لئے جو جان کی قربانی دی اسے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ حافظ احمد علی

ایس ایس پی چوہدری اسلم شہید نے ملک اور قوم کے لئے جو جان کی قربانی دی اسے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ حافظ احمد علی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد چوہدری اسلم کی برسی پر منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ چوہدری اسلم کی قربانی پوری پاکستانی قوم پر ایک احسان عظیم ہے۔ پولیس کے تمام افسران کو چوہدری اسلم کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے چوہدری اسلم پولیس کے ہیرو تھے، انکے پاس جو بھی شخص روتا ہوا جاتا ہنستا ہوا واپس آتا، انکی برسی پر ہزاروں افراد کی آمد اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ان کے دوستانہ تعلق کی بڑی مثال ہے، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی، سیکریٹری اطلاعات، مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکریٹری علامہ مولانا حماد مدنی، غلام مصطفی فاروقی، عبدالستار بلوچ، قاری عبدالوہاب انقلابی، ملک نعیم، ملک یونس، صابر گجر، زبیر قریشی، دستگیر گجر، غلام صمدنی گجر، ملک ناصر اور دیگر سیاسی مذہبی رہنماؤں نے ایس ایس پی چوہدری اسلم کی برسی کے موقع پر شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے