میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص پولیس عابد علی بلوچ کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ہمراہ مشترکہ کاروائی۔ ٹریفک پولیس سارجنٹ میرپورخاص دلشاد خاصخیلی نے بتایا کہ ٹریفک پولیس میرپوررخاص کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ہمراہ ٹول پلازہ میرپورخاص پر مشترکہ کاروائی، تمام بنا روٹ پرمٹ، سی این جی سلینڈرز والی، زائد کرایہ وصول کرنے اور زائد سواریاں بٹھانے (اوور لوڈنگ) والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی، دوران کاروائی 25 گاڑیاں چالان اور 19700 جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔
![]()